0
Tuesday 22 Dec 2020 08:59

کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم B117 کیا ہے؟

کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم B117 کیا ہے؟
اسلام ٹائمز۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی تبدیل شدہ قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سارس کووڈ وائرس ٹو کی جینیاتی طور پر اس تبدیل شدہ شکل کو سائنس دانوں نے بی ون ون سیون کا نام دیا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ قسم 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا وائرس کی اس نئی قسم میں 23 مختلف جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہیں، ان میں سے بیشتر کا تعلق وائرس کے ان حصوں سے ہے جو وائرس کو انسانی خلیات جکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے 19 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت کو بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم  70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سر پیٹرک ویلانس کے مطابق لندن میں اس وقت 60 فیصد نئے کیسز اسی قسم کا نتیجہ ہیں، جو بہت تیزی سے پھیل کر اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ نئی قسم سب سے پہلے ستمبر میں سامنے آئی تھی، نومبر کے وسط میں لندن میں 28 فیصد نئے کیسز اس کا نتیجہ تھے، جبکہ 9 دسمبر تک یہ شرح 62 فیصد تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق وائرس کی یہ نئی قسم کم از کم 3 دیگر ممالک تک پھیل چکی ہے۔ نیدر لینڈز نے 19 دسمبر کو اس قسم والے ایک کیس کو شناخت کیا تھا اور اس کے بعد ڈچ حکومت نے برطانیہ سے تمام مسافروں پروازوں کو یکم جنوری تک روک دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈنمارک میں اس قسم کے اب تک 9 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ایک کیس کی تشخیص آسٹریلیا میں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 905300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش