0
Wednesday 23 Dec 2020 16:20

مجھے نہیں لگتا جنوری میں اسکول کھل سکتے ہیں، سعید غنی

مجھے نہیں لگتا جنوری میں اسکول کھل سکتے ہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا جنوری میں اسکول کھل سکتے ہیں، جب اسکول کھلیں گے تو سب کچھ تبدیل کرنا پڑےگا، اس بار بچوں کو امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2016ء میں وفاق کی طرف سے ہمیں قوانین بنانے سے متعلق لکھا گیا، ہم نے قوانین بنائے کسی عدالت نے نہیں روکا، صوبے قانون بناسکتے ہیں، اس وقت کا خط موجود ہے جو وزیراعلیٰ نے یوسف رضا گیلانی کو لکھا تھا، وفاق نے خود خط لکھا جس میں یہ مانا کہ سندھ نے قانون بنایا ہے، جھگڑا صرف وسائل کی تقسیم کا ہے، ہم نے قوانین بنائے کسی عدالت نے نہیں روکا، 18ویں ترمیم کے بعد محکمہ لیبر کے اثاثے صوبوں میں تقسیم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی آئی کسی بھی عدالت کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی، سی سی آئی کو بھی اختیار نہیں کہ صوبائی قانون کو مسترد کرے، سی سی آئی ایک آئینی فورم ضرور ہے لیکن آئین میں اس کے اختیارات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں زلفی بخاری کے ساتھ کسی بھی چینل پر بیٹھنے کو تیار ہوں، سندھ حکومت میں تو پی پی کی حکومت ہے پنجاب میں کس کی حکومت ہے، لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزارت قانون پنجاب کو خط لکھا تھا۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا جنوری میں اسکول کھل سکتے ہیں، جب اسکول کھلیں گے تو سب کچھ تبدیل کرنا پڑےگا، اس بار بچوں کو امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 905686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش