0
Wednesday 23 Dec 2020 23:40

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیرصدارت فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیرصدارت فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا فوڈ سیکورٹی پالیسی تیار کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں خیبر پختونخوا کی پہلی فوڈ سیکورٹی پالیسی کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ پالیسی حتمی منظوری کے لیے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس کی تیاری کے ساتھ ہی کے پی کے ملک میں فوڈ سیکورٹی پالیسی تیار کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ پالیسی میں زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے 19 مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور موجودہ ڈیموں کی ریزنگ اقدامات بھی شامل ہیں۔

پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر زیتون کی کاشت کی جائے گی، ایگری کلچر بزنس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ محکمہ منصوبہ بندی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی کا انتظام کرے۔
خبر کا کوڈ : 905778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش