0
Friday 25 Dec 2020 16:04

گلگت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21 گھنٹے تک جا پہنچا

گلگت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21 گھنٹے تک جا پہنچا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا۔ گلگت میں لوڈشیڈنگ کا دوانیہ 21 گھنٹے تک جا پہنچا۔ شہر میں دن کے اوقات میں صرف ایک گھنٹے جبکہ رات کو دو گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ادھر غذر میں بھی بجلی پندرہ سے بیس گھنٹے تک بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ سکردو میں بارہ سے پندرہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ادھر دیامر میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام احتجاج کر رہے ہیں، گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ چلاس میں عوام نے بجلی بحران کیخلاف دھرنا بھی دیا۔ دوسری جانب محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ نلتر سولہ میگاواٹ بجلی گھر کی واٹر ٹینکی مرمت ہو کر تیار ہو چکی ہے۔ نلتر پاور ہائوس شہر میں بجلی فراہم کرنے کا سب سے بڑا زریعہ ہے تاہم گزشتہ سال آنے والے زلزلے کی وجہ سے واٹر ٹینکی میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس کے بعد ماہرین اور انجینئرز کے ذریعے ٹینکی کی مرمت کروائی گئی، جس پر پندرہ کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔ جی بی میں ہر سال سردیوں کے موسم میں بجلی بحران شدت اختیار کر جاتا ہے، نالوں میں پانی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے اکثر پاور ہائوس مطلوبہ پیداوار دینے سے قاصر رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش