0
Friday 25 Dec 2020 18:47

دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، سربراہ پاک فوج

دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، سربراہ پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ٹوئٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبہ سے منارہی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے جبکہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔
خبر کا کوڈ : 906142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش