0
Friday 25 Dec 2020 23:11

شام، غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ

شام، غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے آج علی الصبح شامی صوبہ حماء کے علاقے مصیاف کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے فائر کئے گئے اکثر میزائلوں کو شامی ہوائی دفاعی سسٹمز نے منہدم کر دیا جبکہ شامی ٹیلیویژن نیٹورک پر اسرائیلی میزائلوں کے ساتھ شامی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز کے مقابلے پر مبنی تصاویر بھی نشر کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام پر ہونے والے حملوں سے کچھ لمحات قبل ہی لبنانی ہوائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ عیسائی مذہبی تہوار "کرسمس" کے موقع پر لبنانی حدود میں انجام پانے والی صیہونی لڑاکا طیاروں کی نیچی پروازوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لبنانی دارالحکومت بیروت سے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے رات کی تاریکی میں صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائلوں کو بھی دیکھا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ شامی علاقے "مصیاف" کی جانب آنے والے متعدد میزائل، صیہونی لڑاکا طیاروں کی طرف سے لبنان کے شمالی شہر طرابلس سے فائر کئے گئے تھے جو شہر مصیاف میں متعدد دھماکوں کا باعث بنے ہیں تاہم تاحال کسی قسم کے مالی یا جانی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

دوسری طرف برطانیہ سے چلنے والی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی شامی شہر مصیاف میں چند ایک اہداف کے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ان حملوں کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا گیا تاہم اس برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ان حملوں میں شام کے اندر "ایرانی پیرا ملٹری" اور "ایرانی طرفدار فورسز" کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش