0
Friday 25 Dec 2020 23:32

اسرائیل وفد بھیجنے جیسی حرکت پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہا جا سکتا ہے، مریم اورنگزیب

اسرائیل وفد بھیجنے جیسی حرکت پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہا جا سکتا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں وفد اسرائیل بھجوانے کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا۔ مولانا اجمل قادری کی طرف سے جاری بیان کے بعد رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نون لیگ پر زور تردید کرتی ہے، ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہا جا سکتا ہے، ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کشمیر سمیت قومی مفادات پر قائداعظمؒ کے اصولی موقف کی حامی اور پہرے دار ہے، انڈین ایجنٹ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوٹ چھپانے کے لئےاب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا سود کرو تم، الزام لگاو نواز شریف پر؟ کابینہ کے وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نواز شریف پر؟، کوئی شرم، کوئی حیاء؟ نالائق، کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ لاو تم، اور ہر تباہی کا ذمہ دار نوازشریف؟، معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کو قتل کردیا، اور ذمہ دار نواز شریف؟۔ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ کرپشن، غداری کے چورن بکنا بند ہوگئے تو اب یہ نیا اوچھا ہتھکنڈا اپنایا گیا جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ایم ایل این نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ یہ حربے بند کئے جائیں، ملکی مفاد میں ہماری خاموشی کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، اس معاملے پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 906167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش