0
Friday 25 Dec 2020 23:49

عراق، 4 صوبوں میں 4 امریکی فوجی قافلے بم دھماکوں کی نذر

عراق، 4 صوبوں میں 4 امریکی فوجی قافلے بم دھماکوں کی نذر
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعے کے روز 4 عراقی صوبوں میں قابض امریکی فورسز کے 4 لاجسٹک قافلوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے امریکی فوج کی دسیوں گاڑیاں قیمتی فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ عراقی السومریہ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ الدیوانیہ میں واقع السماوہ ہائی وے پر قابض امریکی فوج کا 1 لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس سے اس میں موجود متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں تاہم اس حملے میں کوئی امریکی مارا نہیں گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بم دھماکے کے بعد شہر السماوہ کے اندر بھی امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہوا ہے جس سے امریکی فوج کی متعدد گاڑیوں کے تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

علاوہ ازیں صابرین نیوز اور المیادین نے آج ظہر کے وقت اعلان کیا ہے کہ عراقی صوبے الدیوانیہ کے ساتھ ساتھ ذی قار اور المثنی میں بھی متعدد امریکی فوجی قافلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مزید برآں عراق کے جنوبی صوبے بابل میں بھی 1 امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث دھماکے کا نشانہ بننے والی امریکی فوجی گاڑیوں سے تاحال شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ صابرین نیوز کے مطابق مقامی وقت شام 7 بجے صوبہ بابل میں چوتھے امریکی لاجسٹک قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سے قابض امریکی فوج نے "جریشان" گذرگاہ سے فوجی قافلوں کی نقل و حرکت پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف "قاصم الجبارین" نامی عراقی مزاحمتی گروہ نے امریکی افواج پر ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 906174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش