0
Friday 25 Dec 2020 23:32

حماس کیجانب سے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

حماس کیجانب سے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس حماس نے شام پر ہونے والے صیہونی ہوائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں اسرائیل کے معاندانہ و توسیع طلبانہ منصوبوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان حماس حازم قاسم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیش آنے والے تمام واقعات و حوادث اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ غاصب صیہونیوں نے خطے کے لئے مذموم توسیع طلبانہ و معاندانہ منصوبہ بنا رکھا ہے۔ حازم قاسم نے کہا کہ آج صبح غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شامی سرزمین پر ہونے والا حملہ بھی اسی استعماری منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "دوستی معاہدوں" کے ذریعے بھی غاصب صیہونی رژیم کی پوری کوشش اسی "مذموم صیہونی منصوبے" کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے جو عرب ممالک کے قومی مفاد اور قومی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ آج شامی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ علی الصبح ملک کے مغربی علاقوں کو غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے لبنانی ہوائی حدود میں داخل ہو کر شامی صوبے حماء کے علاقے "مصیاف" میں چند ایک اہداف پر متعدد میزائل فائر کئے تھے جن میں سے اکثر کو شامی اینٹی ایئر کرافٹ سسٹمز کے ذریعے ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا تاہم شہر مصیاف میں بھی اکا دکا دھماکے سنے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش