0
Tuesday 29 Dec 2020 00:10

اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کیلئے متحرک ہیں، مولانا شیرانی

اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کیلئے متحرک ہیں، مولانا شیرانی
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی سے نکالے گئے مخالف دھڑے سے تعلق رکھنے والے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی کے لئے ناراض رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کیلئے متحرک ہیں۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں ڈیر ے ڈال دیئے ہیں، مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جے یو آئی نے اپنے 4 سینئر رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیانات دینے پر پارٹی سے معطل کیا ہے، جس کے بعد چاروں رہنماؤں نے اتحاد کرکے مولانا فضل الرحمن کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 906759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش