0
Wednesday 30 Dec 2020 19:47

پشاور، جعلی دستاویزات بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور، جعلی دستاویزات بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی دستاویزات بنانے والے گروہ کے سرغنہ جعلساز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے سرکاری محکموں کے 5 عدد نقلی مہریں برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی دستاویزات بنانے کے آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، جس نے دوران تفتیش جعلی ڈاکومنٹس اور مختلف کارڈز بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ رحمان بابا کی حدود میں ایک منظم جعلساز گروہ جو جعلی ڈاکومنٹس، مختلف کارڈر اور دیگر دستاویزات بنانے میں ملوث ہے جو مبینہ طور پر جعلی مہریں دستاویزات وغیرہ بنانے کا غیر قانونی کام کرتے ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل عالم زیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ رحمان بابا کی حدود کوہاٹ روڈ بالمقابل ملک پلازہ میں دکان پر چھاپہ لگا کر جعلی دستاویزات وغیرہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ نزیر اللہ ولد طاہر اللہ سکنہ گلشن آباد بہادر کلے کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندھی پر اس کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کے 5 عدد مہریں برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی دستاویزات بنانے کے آلات اور کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش