0
Saturday 2 Jan 2021 02:15

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں گزشتہ سال 2020 کے دوران مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ ‏گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، انڈوں، گھی، مصالحہ جات اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر انڈوں کی فی درجن قیمت 64 فیصد بڑھی، انڈے 135 سے بڑھ کر 200 روپے فی درجن ہوگئے۔

چکن 67 فیصد، مصالحہ جات 47 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 38 فیصد، دال مونگ 23 فیصد، دال ماش 19 فیصد فی کلو مہنگی، آلو 60 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، دال مونگ 200 روپے سے بڑھ کر 245 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر دال ماش کی فی کلو قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا اور گھی کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چینی کی قیمت میں 15 فیصد فی کلو اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 907447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش