0
Sunday 3 Jan 2021 17:19

کراچی، 2 پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک

کراچی، 2 پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز پولیس کے نشانے پر آگئے، مختلف علاقوں میں 1 گھنٹے کے دوران 2 پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سیکٹر 11 اے میں سلیم سینٹر کے قریب پولیس مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں ایک ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ سچل میں پولیس آفیسر انسپکٹر اسد علیم کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک اور ان کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق 3 ملزمان لوٹ مار کیلئے آئے، جنہوں نے پولیس آفیسر اسد علیم سمیت شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر اسد علیم نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دی، جس سے 2 ملزمان ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب پولیس مقابلے میں بھی 1 ملزم ہلاک ہوا اور دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نجی بینک کے باہر شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر موجود اہلکاروں نے ملزمان کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے میں پولیس کا ملزمان سے مقابلہ 12 بج کر 35 منٹ پر ہوا، موٹر سائیکل سوار دونوں ملزم پولیس کی فائرن گ سے گرے۔ ویڈیو میں دونوں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے دوبارہ موٹرسائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ایک ملزم کو فرار ہوتے ہوئے گولی لگی، جس سے وہ چل بسا، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔ فوٹیج میں اہلکاروں کو مہارت کے ساتھ ملزمان سے مقابلہ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش