0
Wednesday 6 Jan 2021 00:38

کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، اکبر جان بجانی نئے صدر منتخب

کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، اکبر جان بجانی نئے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، اکبر جان بجانی کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نئے صدر اور افتخار بنگش جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے، جس میں اکبر جان بجانی صدر، افتخار حسین بنگش جنرل سیکرٹری، محمد سرفراز نائب صدر لوئر کرم، انجنیئر عاصم بلال نائب صدر سنٹرل کرم، منیر حسین فنانس سیکرٹری، ضامن حسین سنئیر نائب صدر لوئر کرم، اشتر علی طوری پریس سیکرٹری، کامل خان جائنٹ سیکرٹری سنٹرل کرم، رفیع اللہ جائنٹ سیکرٹری اپر کرم منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نئے صدر اکبر جان بجانی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سارے ٹھیکیداروں کو ایک ہی نظر سے دیکھیں گے اور کسی کی بھی طرف داری نہیں کریں گے، ٹھیکیداروں کے سارے مسائل احسن طریقے سے حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 908363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش