0
Thursday 7 Jan 2021 00:29

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سانحہ مچھ کے خلاف علامتی احتجاجی دھرنا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی 

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سانحہ مچھ کے خلاف علامتی احتجاجی دھرنا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام سانحہ مچھ میں ہونے والے اندوہناک سانحے کے خلاف اور شہدائے کوئٹہ کے وارثین سے اظہار یکجہتی کے لیے علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لیہ کے سیکرٹری جنرل علامہ ساجد رضا اسدی، صوبائی رہنما صفدر حسین خان اور دیگر نے کی۔ رہنماوں نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے فوری کوئٹہ جانے کا مطالبہ کیا۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اُس وقت تک سراپا احتجاج ہیں جب تک کوئٹہ کے مومنین دھرنا دیں گے، عمران خان اپنا ماضی یاد کریں جب وہ اپوزیشن میں تھے تو اُس وقت کے وزیراعظم کو کوئٹہ پہنچنے کا مطالبہ کیا تھا آج خود وزیراعظم عوام سے آنکھیں ملانے سے کیوں کترا رہا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں ہمارا صبر نہ آزمایا جائے، کل سے مزید علاقوں میں دھرنا شروع کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 908610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش