0
Thursday 7 Jan 2021 20:19

ملتان، مجلس وحدت مسلین اور آئی ایس او کے احتجاجی دھرنے میں دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی شرکت اور اظہار افسوس

ملتان، مجلس وحدت مسلین اور آئی ایس او کے احتجاجی دھرنے میں دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی شرکت اور اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ مچھ کیخلاف اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دیے جانے والے دھرنے میں مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ نواں شہر چوک میں دیے گئے احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی، نائب امیر چودھری اطہر عزیز نے شرکت کی، احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے فی الفور لواحقین کے مطالبات کو منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے مسلسل ظلم تاریخ کا سیاہ باب ہے، وزیراعظم کو اپنے ملک کے شہری بلا رہے ہیں لیکن اُن کے پاس فرصت ہی نہیں، دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما رائو راعارف رضوی نے تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میجر محمد اقبال چغتائی، محمد ارشد قادری، محمد رفیق نورانی، عبدالرحمان مصطفوی، محمد حسن کے ہمراہ شرکت کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رائو محمد عارف رضوی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے تعزیت پیش کی، اُنہوں نے کہا کہ انسانیت سوز ظلم نے واقعہ کربلا کی یاد تازہ کردی ہے بے حس حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں، کفر کی حکومت باقی رہ سکتی ہے ظلم کی نہیں، دھرنے میں سرائیکی رہنما مہر مظہر عباس کات، احمد نواز سومرو، سید مہدی الحسن شاہ نے شرکت کی، مظہر کات اور احمد نواز سومرو نے خطاب میں سانحہ مچھ کے شہداء کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کے رہنما عبدالروف لودھی اور چوہدری یسین نے بھی شرکت کی اور حکومتی بے حسی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 908757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش