0
Thursday 11 Aug 2011 00:30

امریکی سفارت خانے کے چار اہلکاروں کو ایک مرتبہ پھر پشاور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

امریکی سفارت خانے کے چار اہلکاروں کو ایک مرتبہ پھر پشاور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق کہ بدھ کی صبح امریکی سفارت خانے کے چار اہلکاروں کو پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر روک لیا گیا۔ امریکی اہلکاروں کو نامکمل کاغذات اور بغیر این او سی کے پشاور میں داخلے کی کوشش پر واپس اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، امریکی اہلکار پی ای چار سو بانوے اور ایس وی سات سو چھ نمبر کی دو گاڑیوں میں سوار تھے۔ امریکی اہلکاروں کے نام ڈینس وائن، ولیم کیتھ، رچرڈ جوزف اور ایڈورڈ ولیم ہیں۔ واضح رہےکہ اس پہلے بھی گذشتہ ماہ امریکی سفارتخانے کے اہلکار بغیر این او سی پشاور جانا چاہتے تھے جنہیں روک لیا گیا تھا۔ امریکی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں کسی این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 90944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش