0
Saturday 16 Jan 2021 14:10

ویب سائٹ ڈویلپنگ کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے اینٹھنے کا انکشاف

ویب سائٹ ڈویلپنگ کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے اینٹھنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈیجیٹونکس کے مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ ڈیجیٹونکس نے ویب سائٹ ڈویلپنگ کی آڑ میں حاصل کردہ ذاتی معلومات کی مدد سے اپنے صارفین کو لوٹا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹونکس نامی سافٹ وئیر کمپنی کے مفرور مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ مفرور مالکان جنید منصور اور حسن منصور روپوش ہیں۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کراچی نے 12 جنوری کو شاہراہ فیصل میں واقع بزنس ایونیو کے چھٹے فلور پر قائم سافٹ ویئر ہاؤس پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کمپنی کے دفتر سے ڈیٹا حاصل کرکے سی ای او سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے کمپنی مالکان کو مفرور قرار دے دیا ہے۔ ملزمان نے ہزاروں افراد سے ویب سائٹ ڈیویلپنگ کی مد میں بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے اینٹھے۔ ملزمان نے شہریوں کی ذاتی معلومات کے ذریعے ان کے کریڈٹ کارڈز سے بھی کروڑوں روپے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔ ابتدائی طور پر ملزمان کے مختلف بینکس میں 12 اکاؤنٹس اور جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش