0
Monday 18 Jan 2021 08:50

کچھ عرصے کے لیے میگا پراجیکٹس مؤخر کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، چودھری شجاعت حسین

کچھ عرصے کے لیے میگا پراجیکٹس مؤخر کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، چودھری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کا کام تنقیدکرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں۔ لاہور میں وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول اعجاز شاہ نے چودھری برادران سے ملاقات کی اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کوترجیح دیں۔

انکا کہنا تھا کہ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ عام آدمی کے حالات کو بہتر بنایا جائے۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے میگا پراجیکٹس مؤخر کر کے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور مؤثر حکمت عملی کے تحت سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 910794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش