0
Monday 18 Jan 2021 08:55

ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش تھی، شہر یار آفریدی

ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش تھی، شہر یار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پلوامہ اٹیک کا مقصد پاکستانی اور کشمیری حریت کارکنان اور آزادی پسندوں کو اس اٹیک کا مورد الزام ٹھہرانا تھا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی انٹیلیجنس کی پاکستان مخالف ایجنڈوں پر کارروائی ہے نقاب ہو گئی۔ ڈس انفو لیب رپورٹ کے بعد اب ارناب گیٹ نے بھی بھارتی انٹیلیجنس کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا۔
 
خبر کا کوڈ : 910796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش