0
Monday 18 Jan 2021 11:46

عالمی برادری مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ ایجنڈے سے باز رکھے، عمران خان

عالمی برادری مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ ایجنڈے سے باز رکھے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہے، عالمی برادری فاشسٹ مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ رویے سے باز رکھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے 2019ء میں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بھارتی سفاکی کو عیاں کیا،‏ دنیا کو بتایا کہ کیسے فاشسٹ مودی حکومت نے بالاکوٹ واقعے کو انتخابی نتائج ‏کے حصول کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافی کے واٹس ایپ چیٹ سے لیک ہونے والے حالیہ انکشافات نے مودی سرکاری اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے، مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا جو پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ واقعے پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو بڑے بحران سے بچایا لیکن مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسند ریاست بنانے کا کام جاری رکھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 910832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش