0
Tuesday 19 Jan 2021 10:29

آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی، مراد سعید

آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کے لیے استعمال کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ انہوں نے پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی، آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو پارٹی اکاوَنٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظار ہے، کہا گیا نیب کی کیا مجال اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا، ادھر بھی الٹا چوری اوپر سے سینہ زوری۔

نجی ٹی وی کے مطابق مراد سعید کا کہنا تھا کہ قوم اب ان جماعتوں سے چند سوالوں کا جواب چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا؟۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ ،رسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائے؟ کیا زرداری لیگ کو یہودی لابی سیگل کو ادا کیے گئے پیسے کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا لندن اور امریکہ میں بنائے جانے والی کمپنیوں کا سامنے آنے کا ڈر ہے؟ کیا نواز شریف نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا اسکے ثابت ہونے کا ڈر ہے؟۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹھیکوں میں لیے جانے والے کمیشن اور کرپشن کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟
 
خبر کا کوڈ : 911015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش