0
Thursday 21 Jan 2021 18:33

مولانا فضل الرحمٰن چاچا خامخواہ بن کر اسرائیل نامنظور کی ریلی نکال رہے ہیں، فیاض چوہان

مولانا فضل الرحمٰن چاچا خامخواہ بن کر اسرائیل نامنظور کی ریلی نکال رہے ہیں، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن چاچا خامخواہ بن کر اسرائیل نامنظور کی ریلی نکال رہے ہیں، وزیراعظم پہلے ہی اسرائیل نامنظور کہہ چکے ہیں۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال نہ کریں، مولانا فضل الرحمن نے اپنے لڑکپن سے لیکر بڑھاپے تک صرف مخبری کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام کے نام پر اسلام آباد فتح کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر بی جے پی سے فنڈنگ لینے کا الزام وہ عائد کر رہے ہیں جن کے اپنے تعلقات بھارت سے ہیں، مولانا اجمل قادری کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا۔
خبر کا کوڈ : 911560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش