0
Saturday 23 Jan 2021 19:22

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبہ پر چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، سعد رضوی

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبہ پر چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبہ پر چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہم ملک کے آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں، حکومت اپنے معاہدے پر عمل کرے، اپنے والد کے مشن سے ایک انچ پیچھے ہٹا ہوں اور نہ ہی ہٹوں گا، حکمران ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے تحریک لبیک کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ حکومت نے ہمارے بزرگوں سے جو معاہدہ کیا ہے، اس تاریخ تک ہم حکومت کیخلاف سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہتے، اگر حکومت نے کوئی لالی پاپ دینے کی کوشش کی تو پھر جو کچھ ہو گا اس کی ذمہ داری خود حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اس وطن کے ذرے ذرے سے ہمیں محبت اور پیار ہے، کیونکہ اس کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے، اس دھرتی کی حفاظت کیلئے ہم سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران رسول اللہ (ص) کی عظمت اور حرمت کیلئے پیارے نبی (ص) کے دشمنوں سے تعلقات کو ختم کریں۔
خبر کا کوڈ : 911926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش