0
Tuesday 26 Jan 2021 20:31

نئی دہلی، احتجاجی کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرایا

نئی دہلی، احتجاجی کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرایا
اسلام ٹائمز۔ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اور اکشر دھام سمیت دیگر مقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان کسانوں کا ایک جتھا لال قلعہ احاطے میں پہنچ کر کسانوں کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ آئی ٹی او پر ٹکراؤ کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ پندرہ اگست کو جس مقام پر جھنڈا لہرایا جاتا ہے اس کے پاس ہی کسانوں نے اپنا پرچم لگا دیا۔ سنگھو بارڈر سے بیریکیٹ توڑ کر آگے بڑھے کسانوں کا ٹرانسپورٹ نگر اور مکربا چوک پر ٹکراؤ کے بعد آئی ٹی او پر زبردست تصادم ہوا۔ پولیس نے کسانوں کی بھیڑ کو انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ آئی ٹی او پر شدید ٹکراؤ میں کئی کسانوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال آئی ٹی او پر صورتحال قابو میں ہے۔ کسان مظاہرے کے پیش نظر سمئے پور بادلی، حیدرپور بادلی جہانگیر پوری، آدرش نگر، آزاد پور، جی ٹی بی اسٹیشن، ماڈل ٹاون وشوو دیالیہ، ودھان سبھا، آئی ٹی او سمیت متعدد ریلوے اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش