0
Friday 12 Aug 2011 16:04

امریکا کے فوجی کارروائیوں پر ماہانہ 13 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات

امریکا کے فوجی کارروائیوں پر ماہانہ 13 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے افغان جنگ پر 6 ارب 70 کروڑ ڈالر، عراق جنگ پر 6 ارب 20 کروڑ ڈالر، پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر فوجی امداد کی شکل میں 30 کروڑ ڈالر اور لیبیا کی فوجی جنگی کارروائیوں پر 6 سے 8 کروڑ ڈالر ماہانہ اوسطاً اخراجات ہو رہے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراق اور افغانستان کے مقابلے میں لیبیا کی جنگ امریکا کو سستی پڑ رہی ہے، قذافی کے خلاف فوجی کارروائیوں کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے امریکا پر مالی بوجھ میں بہت اچھا ہو جائے گا، 19 مارچ کو جب بین الاقوامی اتحاد نے لیبیا کی خانہ جنگی میں مداخلت کی تو یہ تنقید بھی سامنے آئی کہ اس سے ممکنہ اخراجات میں اضافہ ہو جائے گا۔ امریکی سینیٹر رچرڈ لوگر نے خبردار کیا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم مزید جنگوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ اس تشویش میں اضافے کی حقیقی وجہ امریکا کا قومی قرض ہے جو افغانستان اور عراق کی جنگوں کی صورتحال سے پیدا ہوا۔ 9/11 کے بعد مجموعی طور پر دونوں جنگوں پر پنٹاگون کے 1.3 ٹریلین کے کم از کم اخراجات ہوئے۔ امریکا کے عراق جنگ پر اوسطاً ماہانہ اخراجات 6.2 ارب ڈالر جب کہ افغان جنگ کے ماہانہ اخراجات 6.7 ارب ڈالر میں پڑ رہے ہیں۔ جب کہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کرنے اور دیگر فوجی امداد کی شکل میں امریکا اوسطاً ماہانہ 300 ملین ڈالر پاکستان کو دے رہا ہے۔ لیبیا کی جنگ پر امریکا 60 سے 80 ملین ڈالر ماہانہ کے حساب سے خرچ کر رہا ہے اور اب تک لیبیا پر امریکی جنگی فوجی اخراجات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 91276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش