0
Sunday 31 Jan 2021 23:39

اسٹیبلشمنٹ اب سیاسی لڑائیوں سے دور رہے یا تنازعات کیلئے تیار ہوجائے، بلاول

اسٹیبلشمنٹ اب سیاسی لڑائیوں سے دور رہے یا تنازعات کیلئے تیار ہوجائے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پی ڈی ایم کی ڈیڈلائن کے مطابق استعفی دینے میں ناکام ہوگئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ اب سیاسی کھیل سیاستدانوں پر چھوڑدے یا تنازعات کے لیے تیار رہے۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو استعفے کے لیے دی گئی مہلت دراصل ان کی ناجائز حکومت کے لئے ایک باعزت موقع تھا۔ وزیراعظم باعزت طریقے سے استعفی دے کر آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوریت کو آگے بڑھا سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے عوام پر تاریخی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کو مسلط کردیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کو اب کٹھ پتلیوں کو ہر صورت میں ہٹانا ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتی ہے۔ پارلیمان کے اندر اور باہر سے مسلسل مشترکہ کاوشیں یقینی کامیابی کی وجہ بنیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہمارے پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں زیر بحث آئے گا۔ سینیٹ انتخابات میں اپنی واضح شکست سے بچنے کے لئے قوانین میں تبدیلی سے حکومتی مایوسی عیاں ہوچکی ہے۔ سینیٹ انتخابات ثابت کردیں گے کہ حکومت کی بنیادیں غیرمستحکم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ اب سیاسی لڑائیوں کا معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑ دے یا خود کو تنازعات سے دوچار ہونے کا خطرہ مول لے۔ صرف وہی حکومت عوام کی خدمت کرسکتی ہے کہ جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔
خبر کا کوڈ : 913504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش