0
Sunday 31 Jan 2021 23:45

وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے صرف اعلانات کئے اور یوٹرن لئے ہیں، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے صرف اعلانات کئے اور یوٹرن لئے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے صوبائی حکومت تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا ردعمل آگیا۔ ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہ کرانے کی بات اسد عمر کو زیب نہیں دیتی، وفاقی حکومت پہلے روز سے کراچی میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر الزام دینا سلیکٹیڈ حکومت کا ترقیاتی کاموں سے راہ فرار ہے، پی ٹی آئی حکومت نااہلی چھپانے کیلئے سندھ حکومت پر الزامات لگا دیتی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسد عمر صاحب صرف پیکجز کے اعلانات سے کام نہیں چلے گا، وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے صرف اعلانات کئے اور یوٹرن لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر سندھ حکومت پر الزام سے پہلے 162 کروڑ کے پیکج کا بتا دیتے۔
خبر کا کوڈ : 913507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش