0
Tuesday 2 Feb 2021 10:06

میانمار کی تمام جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں، دفتر خارجہ

میانمار کی تمام جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے میانمار میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں توقع ظاہر کی ہے کہ تمام جماعتیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن نتائج کے لئے تعمیری کام کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ ہم میانمار میں ہونے والی پیشرفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس میں شامل تمام جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں اور پر امن نتائج کیلئے تعمیری انداز میں کام کریں گی۔ خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو حراست میں لیا اور ایک سال کی ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 913778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش