0
Friday 5 Feb 2021 17:52

بطور مسلمان کشمیریوں کی مدد ہم پر فرض ہے، علامہ محمد حسین اکبر

بطور مسلمان کشمیریوں کی مدد ہم پر فرض ہے، علامہ محمد حسین اکبر
اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ پاکستان اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے لاہور میں یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کئی برسوں سے منایا جا رہا ہے، دنیا بھر سے آزادی پسند اور غیرتمند انسان کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کی ظالم و غاصب حکومت کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہم پر فرض ہے کہ کشمیری کی مدد کریں اور ان کو ظالموں سے شر بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ظلم و جور کی انتہا کر دی ہے کہ ہے کہ اس نے کشمیر میں لاک ڈاون کر دیا، ڈیڑھ سال سے ان کی آزادی چھین لی گئی ہے، کرفیو کی صورتحال نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نےا قوام متحدہ میں اس مسئلہ کو اجاگر کیا اور آج کشمیر پوری دنیا میں برننگ ایشو بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں عوام سڑکوں پر ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی سرکار سے اظہار برات کر رہے ہیں۔

علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ کشمیریوں کو حق ہے کہ وہ اپنا فیصلہ کریں، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نہیں چاہتے کہ مسئلہ کشمیر حل ہو، عمران خان کے مسئلہ اٹھانے پر پوری دنیا متوجہ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم پاکستان کے عوام اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کو آزاد کروایا جائے، مقبوضہ کشمیر پر انڈیا کے قبضے کو ختم کرکے کشمیریوں کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور کشمیر میں ہندووں کو بسانے کی کوشش بھی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بھارتی مظالم پر صدائے احتجاج بلند کریں، تاکہ امریکہ گجرات کے قصائی کی سرپرستی چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے مظالم صرف کشمیر پر نہیں ہیں بلکہ کسانوں اور اقلیتوں پر بھی ظلم جاری ہیں جن کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش