0
Monday 8 Feb 2021 20:45

متحدہ طلباء محاذ کی سٹوڈنٹس لیڈرز کانفرنس کل لاہور میں ہوگی

متحدہ طلباء محاذ کی سٹوڈنٹس لیڈرز کانفرنس کل لاہور میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرانتظام متحدہ طلباء محاذ کی سٹوڈنٹس لیڈرز کانفرنس کل ہوگی۔ کانفرنس میں طلباء تنظیموں کے رہنماء خصوصی خطاب کریں گے۔ تمام طلبہ تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر انتظام سٹوڈنٹس لیڈر کانفرنس آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں تمام طلبہ تنظیموں کے مرکزی نمائندگان شریک ہوں گے۔ خصوصی کانفرنس میں طلباء یونینز پہ پابندی سمیت دیگر دیگر موضوعات پر طلبہ رہنما خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی صدارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین علی جانی کریں گے۔ کانفرنس سے ملک موسیٰ کھوکھر صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، حمزہ محمد صدیقی صدر اسلامی جمعیت طلباء، چودھری عرفان یوسف صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، سہیل چیمہ صدر ایم ایس ایف، غازی الدین بابر جمعیت طلباء اسلام (سمیع الحق)، محمد وسیم  رہنما اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 915080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش