0
Wednesday 10 Feb 2021 00:28

ٹوئٹر انتظامیہ سے بلاک کیے گئے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کی بابت رابطہ قائم کیا ہے، پی ٹی اے

ٹوئٹر انتظامیہ سے بلاک کیے گئے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کی بابت رابطہ قائم کیا ہے، پی ٹی اے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ پی ٹی اے نے ٹوئٹر کی انتظامیہ سے بلاک کیے گئے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کی بابت رابطہ قائم کیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کامعاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سے اس سلسلے میں 369 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ صارفین نے اپنے اکاؤنٹس بلاک اور معطل کیے جانے کی بابت پی ٹی اے کو آگاہ کیا تھا۔ پی ٹی اے کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ 280 اکاؤنٹس ایسے تھے جو مقبوضہ کشمیرکےعوام کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کیے گئے ہیں۔ پی ٹی اے نے اس ضمن میں ٹوئٹرانتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی صارفین سے متعلق اپنے متعصبانہ رویے پر غور کرے۔
خبر کا کوڈ : 915325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش