0
Wednesday 10 Feb 2021 15:38

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ چیف سیکریٹری سندھ طلب

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ چیف سیکریٹری سندھ طلب
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منتخب بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست کو ختم ہوگئی، قانون کے مطابق 120 روز میں الیکشن کرانے ہیں۔ ایک بیان میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے کہیں زیادہ بڑے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔ پنجاب میں 20 جون، 16 جولائی اور 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 915433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش