0
Thursday 11 Feb 2021 23:53

امریکہ جوہری معاہدے کے بارے بات کرنے سے پہلے اپنے عہدوپیمان پر عملدرآمد کرے، جواد ظریف

امریکہ جوہری معاہدے کے بارے بات کرنے سے پہلے اپنے عہدوپیمان پر عملدرآمد کرے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے بارے بات کرنے سے پہلے اس کے حوالے سے اپنے دستخط شدہ عہد و پیمان پر عملدرآمد کرے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں محمد جواد ظریف نے لکھا کہ بائیڈن حکومت کے عہدیدار ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی پر کس بنیاد پر بات کرتے ہیں؟ ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ امریکہ نے مئی 2018ء میں نہ صرف اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی تھی بلکہ اس کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کرنے والے فریقوں کے خلاف اقدامات بھی اٹھائے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ آج تک امریکہ بالکل اسی مقام پر کھڑا ہے، درحالیکہ کہ اُسے چاہیئے کہ وہ جوہری معاہدے پر گفتگو سے پہلے اس سے متعلق اپنے عہد و پیمان پر عملدرآمد کرے۔

واضح رہے کہ بائیڈن حکومت کی جانب سے چند روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ امریکہ جوہری معاہدے میں واپس پلٹنا چاہتا ہے جبکہ جو بائیڈن کا موقف ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کو "مزید مضبوط اور وسیع" جوہری معاہدے کے حصول کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سال 2018ء میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کا اعلان کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ایران نے امریکہ کی کھلی خلاف ورزی کے جواب میں معینہ مدت کی ایک ڈیڈ لائن کے بعد اپنی جانب سے جوہری معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 915716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش