0
Friday 12 Feb 2021 20:25

ایران کیخلاف برطانیہ، فرانس و جرمنی کا مشترکہ بیان

ایران کیخلاف برطانیہ، فرانس و جرمنی کا مشترکہ بیان
اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) پر دستخط کرنے والے 3 یورپی ممالک نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر تہران پر بےبنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ 3 یورپی ممالک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانسیسی، جرمن اور متحدہ (برطانوی) شہنشاہی حکومتیں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی اُس رپورٹ پر شدید تشویش کا شکار ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایران "دھاتی یورینیم" کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ جوہری معاہدے کے مطابق ایران آئندہ 15 سال تک دھاتی یورینیم کی تیاری، اس کے حصول یا یورینیم کی کان کنی پر تحقیقات یا اس کی توسیع کے حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھانے کا پابند ہے۔ یورپی مثلث کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم ایران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی تاخیر کے بغیر اپنے ان اقدامات کو فی الفور روک دے اور اپنے جوہری پروگرام میں معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی کوئی نیا اقدام نہ اٹھائے۔

یورپی ممالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی اپنے اقدامات میں تیزی لا کر جوہری معاہدے کے اہداف تک پہنچنے کے لئے ممکنہ کسی بھی قسم کی سفارتی فرصت کو کمزور بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی مثلث کی جانب سے جوہری معاہدے کے بارے تازہ ہرزہ سرائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے دستخط شدہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی مسلسل خلاف ورزی کو کئی سال ہونے کو آئے ہیں جبکہ اس معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور مسلسل یورپی خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران نے جوہری معاہدے میں طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق نہ صرف اس معاہدے پر عملدرآمد روک رکھا ہے بلکہ معاہدے کے مطابق جوہری میدان کی توسیع میں متعدد نئے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش