0
Tuesday 16 Feb 2021 16:51

میرے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے حملہ آوروں کو روکا، حلیم عادل شیخ

میرے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے حملہ آوروں کو روکا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مجھ سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر سیکیورٹی واپس لی گئی۔ حلیم عادل کی جانب سے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے سیکیورٹی دی جانی چاہیئے تھی، الیکشن کے دوران میں حلقے سے باہر تھا لیکن میرے ورکرز پر حملہ کیا گیا، میں پھر حلقے میں گیا تو مجھ پر حملہ کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے حملہ آوروں کو روکا، اِنہوں نے الیکشن متاثر کرنے کے لئے مجھے تنگ کیا۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو اسٹیشنز سے باہر نکالا اور دھکے دیئے گئے، سازش کے تحت الیکشن پی پی نے گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ  میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں، ایک ایک عمل کا حساب لیا جائے گا، مجھے حلقہ بدر کیا مگر ایس پی آفس سے باہر نہیں جانے دیا جارہا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے گارڈز کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 916609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش