0
Tuesday 16 Feb 2021 23:30

ابوجاء، آیت اللہ زکزاکی کی غیر مشروط رہائی کیلئے احتجاج جاری

ابوجاء، آیت اللہ زکزاکی کی غیر مشروط رہائی کیلئے احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ آج ابوجاء میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں آیت اللہ زکزاکی کے ہزاروں پیروکاروں نے شرکت کی، جنہوں نے زاریا قتل عام کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لئے جانے والے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی فی الفور و بلا قید و شرط رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر آیت اللہ زکزاکی کی بلا قید و شرط رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا اور کئی کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرکے حکومتی ایوانوں کی جانب پرامن مارچ کیا۔ واضح رہے کہ نائیجیرین فوج کی جانب سے دسمبر 2015ء میں ملک کے شمالی علاقے "کادونا" میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایک ایسے وقت میں حملہ کرکے شیخ زکزاکی کے 4 بیٹوں سمیت سینکڑوں نہتے شہریوں کو شہید اور شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا، جب وہ نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں مصروف تھے۔
تداوم تظاهرات هواداران شیخ زکزاکی در پایتخت نیجریه

خبر کا کوڈ : 916660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش