0
Monday 22 Feb 2021 10:03

امریکی شہر نیو اورلینز میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکی شہر نیو اورلینز میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ نیو اورلینز کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص بندوق کی دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں صارفین اور عملے نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 917668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش