0
Monday 3 Aug 2009 15:48

ایران میں ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی صدارت کے دوسرے دور کا رسمی آغاز

ایران میں ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی صدارت کے دوسرے دور کا رسمی آغاز
آج تہران میں ایک تقریب کے دوران رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار اور موجودہ صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو ایک حکم کے ذریعے رسمی طور پر ملک کا صدر قرار دے دیا ہے۔ اس طرح سے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی صدارت کے دوسرے چار سالہ دور کا رسمی آغاز ہو گیا ہے۔ اس تقریب کی ابتدا میں وزیر داخلہ صادق محصولی نے دسویں صدارتی انتخابات کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اسکے بعد رہبر انقلاب اسلامی ایران کے دفتر کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے رہبر کی طرف سے صدر کے تقرر کے حکم کو پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد یہ حکم رہبر انقلاب اسلامی ایران نے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو عطا کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے انتخابات میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خود کو قوم کا خادم اور چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ایران میں صدارتی انتخابات کے دوران کچھ مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "میں ان چند خودخواہ اور مداخلہ گر حکومتوں سے کہوں گا کہ آپ لوگوں نے انتخابات میں اور اسکے بعد ہماری قوم پر ظلم کیا ہے اور اپنی مالی اور سیاسی توانائیوں سے سوء استفادہ کیا ہے"۔ محمود احمدی نژاد نے مزید کہا: "آپ لوگ نہیں چاہتے کہ الہی جمہوریت کا نیا ماڈل دنیا کے سامنے پیش ہو سکے۔ آپ لوگ ایران کے اندرونی معاملات میں اپنی مداخلت کے ذریعے عالمی رائے عامہ کی توجہ سرمایہ دارانہ نظام کی شکست سے ہٹانا چاہتے تھے۔ اسی لئے آپ لوگ ایرانی قوم اور ملت کی توہین کے مرتکب ہوئے تھے"۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مستکبرانہ سوچ رکھنے والی حکومتوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: "آپ لوگوں نے غلط معلومات اور نادرست سوچ پر تکیہ کرتے ہوئے سیاسی موقف اپنایا اور میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ عدالت اور انصاف کے راستے پر واپس آ جائیں اور دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے سے باز آ جائیں"۔ انہوں نے آخر میں کہا: "آپ لوگ چاہیں یا نہ چاہیں دنیا میں عدالت کا سورج طلوع کر کے رہے گا اور پوری دنیا میں عدل کی حکومت قائم ہو کر رہے گی"۔
خبر کا کوڈ : 9178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش