0
Tuesday 23 Feb 2021 19:05

پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں دو وقت کی روٹی کو ترس چکے ہیں، سلیم شہزاد 

پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں دو وقت کی روٹی کو ترس چکے ہیں، سلیم شہزاد 
اسلام ٹائمز۔ شہید بے نظیر بھٹو فائونڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان میں بڑی تبدیلی آئے گی جس کی پی ڈی ایم نے مشترکہ حکمت عملی طے کر لی ہے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں واضح برتری حاصل کریں گے، موجودہ حکومت نے گذشتہ تین برسوں کے دوران غریب عوام کو سوائے مہنگائی، بے روزگاری اور یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کے سوا کیا تحفے دیئے یہ پوری قوم جانتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنمائوں سجاد احمد، فدا بھٹی، شفقت رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ذاتی مفادات کی بجائے عوامی مفادات کو ترجیح دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ایوانوں میں بیٹھے مفاد پرست اراکین اسمبلی پی ڈی ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں پر ہی زور دیے ہوئے ہیں، سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان میں بڑی تبدیلی آئے گی اور عوام کو بڑی خوشخبری ملے گی۔ سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں دو وقت کی روٹی کو ترس چکے ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں سے اٹھا کر دکانوں پر بٹھانے پر مجبور ہیں، کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرکے رکھ دیے ہیں لیکن قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن ہوگا اور مرجھائے چہروں پر رونق آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 917955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش