0
Thursday 25 Feb 2021 23:04
ایرانی علمی پیشرفت پر اسرائیلی تشویش

ایرانی پیشرفت کو روکنا اسرائیل کا حقیقی مشن ہے، بینی گینٹز

عالمی برادری ایران کیخلاف اٹھ کھڑی ہو!
ایرانی پیشرفت کو روکنا اسرائیل کا حقیقی مشن ہے، بینی گینٹز
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر جنگ بینی گینٹز (Benjamin-Benny Gantz) نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران ایران کے خلاف اپنے ہمیشہ کے بے بنیاد و منگھڑت دعوے دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو روکنا اسرائیل کا حقیقی مشن ہے۔ صیہونی فوجی کالج میں پاس آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینی گینٹز نے دعوی کیا ہے کہ ہمارا اصلی مشن امن و امان کا قیام، جبکہ ایران دنیا و خطے کی مشکلات میں پہلے مقام پر اور اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ معروف صیہونی اخبار عاروتص شیوَع کے مطابق صیہونی وزیر جنگ نے ایرانی جوہری پروگرام کو رکوانے کے لئے عالمی برادری سے اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنے امریکی و یورپی شرکاء کے ساتھ مل کر پہلے سے کہیں زیادہ کام کرنا ہو گا اور مشرق وسطی میں بھی ایک نئی شراکتداری بنانا ہو گی۔

صیہونی وزیر جنگ نے ایرانی علمی پیشرفت کے خلاف بدنیتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (جوہری معاہدے پر امریکی و یورپی بدعہدی کے جواب میں اٹھائے جانے والے) بعض ایرانی اقدامات "قابل واپسی" نہیں ہیں کیونکہ اس طرح ایرانیوں کو ایسے علوم و فنون و تجربات حاصل ہو جائیں گے جو ان سے چھینے نہیں جا سکتے حتی اگر کوئی دوسرا معاہدہ ہی کیوں نہ دستخط کر لیا جائے! بینی گینٹز نے ایران کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ (ایران کو روکنے کا) یہ کام کسی ایک شخص یا ایک تنظیم کا نہیں بلکہ یہ ہمارا اندرونی مشن ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ اگر ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں تو نہ صرف یہ کہ یہ معاہدہ اس قدر طاقتور ہونا چاہئے کہ ایران کے جوہری پروجیکٹ کو روک کر رکھ دے جس کے نتیجے میں (ایرانی جوہری تنصیبات کے) طویل المدت اور موثر معائنے کئے جائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ؛ شام، یمن اور عراق میں ایرانی موجودگی کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

صیہونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایران کے خلاف دوسرے اسرائیلی حکام کی جانب سے لگائی جانے والی گیدڑ بھبکیوں کی جانب بھی اشارہ کیا اور لکھا کہ اس کے ساتھ ساتھ؛ پیش آنے والی ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسرائیلی فوج اپنی طاقت میں بھی اضافہ کر رہی ہے تاکہ اگر ضروری ہوا تو ایران کو جوہری اسلحے سے روکنے کے لئے فوجی آپریشنز پر مبنی دوسرے منصوبے بھی پایۂ تکمیل تک پہنچائے جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 918381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش