0
Friday 26 Feb 2021 09:51

عراق کیساتھ مشترک شامی سرحد کے نزدیک امریکی فضائی حملے، 1 بیگناہ شہری شہید متعدد زخمی

عراق کیساتھ مشترک شامی سرحد کے نزدیک امریکی فضائی حملے، 1 بیگناہ شہری شہید متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر امریکی وزارت دفاع کی جانب سے عراق کے ساتھ ملحق شامی سرحدی علاقوں میں واقع اسلامی مزاحمتی محاذ سے متعلق 2 مقامات کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے 2 آگاہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی سرحدی علاقوں میں امریکی حملے کا نشانہ بننے والی عمارتیں شام میں ایرانی حلیف فورسز سے متعلق تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوج کو اس حملے کا حکم نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے براہ راست دیا گیا تھا جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں اسلامی مزاحمتی فورسز پر ہونے والا یہ امریکی حملہ عراق میں امریکی فورسز پر ہونے والے حملوں کا جواب ہے۔

اسی طرح سی بی ایس اور وائس آف امریکہ سمیت متعدد امریکی چینلز نے بھی اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے چند ایک مقامات پر انجام پایا ہے جبکہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے قریبی میڈیا کی جانب سے بھی اس حملے کی تائید کرتے ہوئے اطلاع دی گئی ہے کہ یہ امریکی حملے عراق و شام کی مشترکہ سرحد کے قریب واقع ابوکمال و القائم نامی علاقوں کے درمیان انجام پائے ہیں جن کے باعث 1 بیگناہ شہری شہید اور کئی دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی صابرین نیوز کے مطابق امریکی ہوائی حملے میں 1 خالی عمارت سمیت اسلامی مزاحمتی محاذ سے متعلق ایک دوسری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی نیوز چینل اے بی ایس کا کہنا ہے امریکہ نے اربیل فوجی اڈے پر ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں؛ جس میں چند ایک امریکی فوجی زخمی ہو گئے تھے، شہر بوکمال میں واقع کتائب حزب اللہ سے متعلق ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ وال اسٹریٹ جورنل کے مطابق امریکی حملے میں ایک ایسی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے جو خطے میں موجود امریکی فوج پر گاہے بگاہے حملے کرنے والی مزاحمتی فورسز کے زیر استعمال تھی۔

دوسری طرف ابتدائی میڈیا رپورٹس کے بعد امریکی وزارت دفاع نے بھی اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی فورسز نے جوبائیڈن کے حکم پر شام کے مشرقی حصے پر بمباری کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے صدر مملک کے حکم پر آج سہ پہر شام میں ایرانی حمایت یافتہ فورسز سے متعلق انفراسٹرکچر پر حملہ کیا ہے جبکہ جوبائیڈن کی جانب سے یہ اقدام امریکی و اتحادی فورسز کے تحفظ کے لئے اٹھایا گیا ہے تاہم اس سنجیدہ اقدام کا مقصد مشرقی شام اور عراق میں موجود تناؤ کی کیفیت کو کم کرنا تھا۔ اس بیان میں پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ بالا حملے کے باعث سرحدی گذرگاہ کے قریب واقع کتاب حزب اللہ اور کتائب سید الشہداء سے متعلق کئی ایک عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش