0
Saturday 27 Feb 2021 19:05
حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں

مریم نواز حمزہ شہباز کو کارکن اور خود کو لیڈر کے روپ میں دیکھتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

مریم نواز حمزہ شہباز کو کارکن اور خود کو لیڈر کے روپ میں دیکھتی ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں۔ حمزہ شہباز کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کر کے حاجی بن کر عوام کو پاگل نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز حمزہ شہباز کو کارکن اور خود کو لیڈر کے روپ میں دیکھتی ہیں، پی ایس ایل کے بعد پی ایم ایل نون لیگ شروع ہو گی۔ حمزہ شہباز کو رہا کر دیا گیا
مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔ مریم نواز کے ہمراہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے، جنہوں نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور انہیں رہائی کی مبارکباد دی۔ نون لیگی کارکنوں نے اپنے لیڈر کے حق میں بھرپور خیر مقدمی نعرے بلند کئے۔ متعدد مرد و خواتین نون لیگی کارکنوں نے حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 918700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش