0
Saturday 27 Feb 2021 19:23

پاکستان میں کووڈ 2 کی تشخیص کے حوالے سے وزارت صحت نے تصدیق کر دی

پاکستان میں کووڈ 2 کی تشخیص کے حوالے سے وزارت صحت نے تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سارس کووڈ 2 کی تشخیص کے حوالے سے وزارت صحت نے تصدیق کر دی، وزارت اس حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دُنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ کووڈ ٹو دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیمپلز کی صورت میں پایا جا رہا ہے۔ وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق وباء کے دیگر مہلک بیماریوں کا موجب بننے کے خطرات نہیں ہیں، وباء سے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے، تمام شہری اپنی باری آنے پر ویکسینیشن لازمی کروائیں۔ وزارت اس حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 918703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش