0
Sunday 28 Feb 2021 09:03
اسلام آباد میں فائرنگ

جے یو آئی رہنماء سمیت تین افراد قتل، احتجاج کا اعلان

جے یو آئی رہنماء سمیت تین افراد قتل، احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب بھارہ کہو میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء اور مسجد کے امام مفتی اکرام کو 13 سالہ بیٹے اور شاگرد سمیت قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا، جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے جماعت کے سالار قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کرنے کی مذمت کی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس طرح کا واقعہ افسوسناک ہے، قاتل کو فوری گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 کی شناخت اکرام اللہ اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والا تیسرا شخص طالب علم ہے، تینوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

ذیگر ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے اپنے رہنماء سمیت 3 افراد کے قتل پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جے یو آئی (ف) نے بھارہ کہو کے اٹھال چوک پر دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مقتولین کی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ مقتول کے بھائی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماء قاری کرامت الرحمٰن کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول جے یو آئی (ف) کے سرگرم رکن تھے، جن کے قتل کے واقعے کے خلاف اٹھال چوک پر دھرنا دیں گے۔ قاری کرامت الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا، واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 918810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش