0
Sunday 28 Feb 2021 18:15

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی تھے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط  تھا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز منظور نہیں کی۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی سطح پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 15 فروری کو بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کیا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش