0
Tuesday 2 Mar 2021 00:20

سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا مشترکہ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا مشترکہ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، پی ڈی ایم اسلام آباد میں کامیابی حاصل کر لے گی، پی ڈی ایم تحریک عوامی ہے، تاہم سینیٹ الیکشن کے باعث وقفہ آیا ہے لیکن سینیٹ الیکشن کے بعد اس نااہل و سلیکٹڈ حکومت کے خلاف تحریک کو دوام بخشیں گے۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، حکمران شو پیس کے طور پر کام کر رہے ہیں، جو اس حکومت کے خلاف نہیں اٹھے گا، وہ ملک و قوم کا دشمن اور عوام کا خیر خواہ نہیں ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صبح فون کیا کہ وہ آرہے ہیں۔

ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کی طرز پر بلوچستان میں بلامقابلہ انتخاب عمل میں لائے جائیں، تو ہم نے کہا کہ یہ خواہش تو اچھی ہے، ہم نے اپنی بات ان کے سامنے رکھی۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی 6 نشستوں کیلئے کوئی بھی امیدوار باہر سے نہیں ہوگا، نہ ہی کوئی یہاں خریدار اور بکاﺅ ہے، ہمارے امیدوار مشترکہ ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے درمیان لین دین کا نہیں بلکہ سیاسی و نظریاتی رشتہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی آئین کی خلاف ورزی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کا حال ہماری طرح ہے، سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے والے بھی شادیانے بجا رہے ہیں اور ہار کا جشن منانے والے یہ عجیب لوگ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش