0
Monday 1 Mar 2021 22:26
امریکی بیس پر اس سے بڑا حملہ نہیں دیکھا

عین الاسد پر حملے سے اندازہ ہوا کہ ایران کے میزائل کتنے خطرناک ہیں، جنرل مکنزی

عراق میں امریکی بیس پر تاریخ کے سب سے بڑے ایرانی حملے کی ویڈیو سامنے آگئی
عین الاسد پر حملے سے اندازہ ہوا کہ ایران کے میزائل کتنے خطرناک ہیں، جنرل مکنزی
اسلام ٹائمز۔ 13 ماہ قبل امریکی بیس پر ایران کے میزائل حملے کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی، مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل مکنزی کہتے ہیں کہ حملے سے اندازہ ہوا، ایران کے میزائل کتنے خطرناک ہیں، امریکی بیس پر اس سے بڑا حملہ نہیں دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی بیس پر تاریخ کا سب سے بڑے میزائل حملہ کی حقیقت سامنے آگئی، ایک سال قبل عراق میں امریکی افواج پر ہونے والے ایرانی حملے کی نئی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ جنوری 2020ء میں جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایران نے عراق کی عین الاسد بیس پر گیارہ میزائل داغے تھے، بیس پر موجود امریکی اہلکاروں کے مطابق میزائل ایک ہزار پاؤنڈ وزنی وار ہیڈ کے حامل تھے، حملے کے بعد شعلے فضا میں ستر فٹ تک بلند ہوئے۔

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل فرینک مک کینزی کے مطابق ایرانی حملے کو وہ براہ راست سیٹلائٹ کی مدد سے دیکھ رہے تھے، حملے سے کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی، اس لیے ایک ہزار فوجیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ جنرل مک کینزی کے مطابق انخلاء نہ ہوتا تو ڈیڑھ سو تک امریکی اہلکار مارے جاسکتے تھے، جنرل مک کینزی نے حملے کو کسی بھی امریکی بیس پر تاریخ کا سب سے میزائل حملہ قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی امریکی سپاہی مر جاتا تو امریکا ایران کو جواب دیتا، حملے میں سو سے زیادہ فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئی تھیں، کئی سپاہی آج تک ٹھیک نہیں ہو پائے۔
خبر کا کوڈ : 919123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش