0
Wednesday 3 Mar 2021 20:06

سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب

سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا اور اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے شکست دے دی۔ نتیجہ آنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے، جبکہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 7 ہے۔ اس طرح یوسف رضا گیلانی کو حکومتی امیدوار پر 5 ووٹوں کی برتری حاصل رہی، جبکہ دوسری جانب حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے 10 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار فوزیہ ارشد 13 ووٹوں کی برتری سے کام یاب ہوگئی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ حکومت اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کا نتیجہ چیلنج کرے گی۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئیں۔ ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا۔ وڈیو آنے کے بعد یہ کلیئر ہوگیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔
خبر کا کوڈ : 919481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش