0
Friday 5 Mar 2021 00:42

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن عارف زیدی کا دورہ ملتان، مختلف شخصیات سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن عارف زیدی کا دورہ ملتان، مختلف شخصیات سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید عارف رضا زیدی نے دورہ ملتان کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات کی، ملتان شہر میں پولیٹیکل کونسل کے ممبران سے ملاقات کی، ملتان کے نواحے قصبے مظفرآباد میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما و سابق بلدیاتی اُمیدوار شفقت رضا سے ملاقات کی، ملاقات میں سید عارف رضا زیدی نے شفقت رضا کے بھائی کے انتقال پر اُن سے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پرصوبائی پولیٹیکل سیکریٹری انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات ثقلین نقوی اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مسیب نقوی بھی موجود تھے۔ بعدازں اُنہوں نے وفد کے ہمراہ جلالپور کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی تحصیل کونسل کے اراکین سے ملاقات کی، اس موقع پر بزرگ رہنما غلام اصغر سومرو، اظہر حسین ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات کے دوران تحصیل جلالپور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تحصیل جلالپور سے منظم انداز میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 919712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش